Description
ہم کون ہیں
اس سے پہلے کہ ہم اپکو سدر یعنی بیر ی کے شہد کے متعلق بتائیں ہم اپکو اپنے بارے میں بھی تھوڑی سی وضاحت کر لیتے ہیں ۔ ہمارا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک سے ہے۔ جو بیری کے درختوں کے حوالے سے پورے پاکستان میں مشہور ہے۔ بیری درختوں پر پھول لگتےہی پورے پاکستان سے شہد کی مکھیوں کے فارمز کرک کی وادیوں کا رخ کرتے ہیں ۔ یہاں کی اب و ہو خشک اور گرم ہے جو کہ مکھیوں کیلئے بہترین ہے۔ یہاں دوسرے قسم کے درخت یا تو سرے سے ہے نہیں یا جن علاقوں میں ہے تو بہت کم ہیں۔ اس لئے شہد کی مکھیاں صرف بیری کے درخت کے پھولوں سے ہی نیکٹر لے کر اس سے قدرت کا کرشمہ بناتی ہے۔ اس لئے کرک کے بیری شہد کو خاص اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ کر ک میں تیار ہونے والا شہد نہایت ہی خالص اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ بہت بڑی تعداد میں بڑے بڑے ڈیلرز اس کو خرید کر باہر کے ملکوں میں اکسپورٹ کرتے ہیں۔ ہمارا تعلق چونکہ خاص کرک سے ہے۔ اس لئے ہم بھی گزشتہ پینتھیس سالوں سے نہ صرف بیری شہد کو لوکلی بیچتے ہیں بلکہ اکسپورٹ بھی کرتے ہیں۔ پورے پاکستان میں ہمارا ہی مہیا کردہ شہد نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ بار بار فرمائش بھی کی جاتی ہے۔ اپ کنٹیکٹ سیکشن میں ہمارے لوکیشن اور پتے کے بارے میں جان سکتےہیں۔
سدر یعنی بیری شہد کیا ہے؟
پاکستان میں اور تقریبا آس پاس کے ملکوں میں پیدا ہونے والے شہد کی اقسام میں غذائیت اور بہترین ذائقے میں اگر کسی شہد کو امتیاز اور سبقت خاصل ہے تو وہ بیری کے شہد یعنی سدر شہد کو خاصل ہے۔ بیری کا شہد بیری درخت کے پھولوں سے خاصل ہوتا ہے ۔ بیری کے درخت پر پھول ستمبرکے آخر اور اکتوبر کے مہینے میں آتے ہیں۔ اور یہی سال کا وہ وقفہ ہوتا ہے جس میں پھر پورے سیزن کیلئے بیری کا شہد پیدا ہوتا ہے۔ یعنی اگر اکتوبر 2024 میں شہد ایا ہے، وہ اکتوبر 2025 تک نیا شہد شمار کیا جائے گا۔ بیری شہد کی قدروقیمت، اہمیت اور غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیری شہد دیگر اقسام کے شہد جئسے کہ شفتل، پھلائی وغیرہ سے تقریبا تین سے چار گنا مہنگا بکتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے مارکیٹ میں سب سے زیادہ اہمیت یمن اورکرک پاکستان کے سدر شہد کو خاصل ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ کرک پاکستان میں پیدا ہونے والے بیری شہد کی اچھی کوالٹی اکسپورٹ ہو جاتی ہے۔
ہم جو شہد اپکو مہیا کرینگے وہ کس کوالٹی کا ہوگا؟
اے کے الیگزر ایڈیبلز صرف اکسپورٹ کوالٹی شہد فروخت کرتا ہے۔ یعنی وہ شہد جس سے کوئی دوسرا اعلیٰ درجے کا شہد کرک میں موجود نہ ہو۔
Sumbal –
Highly recommended. Regular user. Excellent Top Notch. From Karachi.
Fatima shah –
Highly recommended. Unmatched Quality. Very mucy affordable prices. Regular customer for the past 1.5 years.
Dr Ihsan Jamil –
Bahot acha shahd hay. Aek dafa jis ne isthemal kia, to Mera NAHI khayal k kahen aur dekhe b.