Previous
Previous Product Image

Premium Russian Olive Honey

Price range: ₨ 1,600 through ₨ 2,600
Next

Premium Robinia Honey

Price range: ₨ 1,700 through ₨ 2,700
Next Product Image

Signature Karak Sidr (Beri) Honey

Price range: ₨ 2,000 through ₨ 4,000

شہد سے مناسبت رکھنے والے لوگوں کو خوب معلوم ہے کرک پاکستان کا ائسا خطہ ہے جو بیری یعنی سدر شہد کے حوالے سے اپنی مثال اپ ہے۔ اگرچہ بیری کا شہد پاکستان کے کچھ اور علاقوں میں بھی پیدا ہوتا ہے لیکن کرک کا بیری شہد اپنی مٹھاس، کم نمی اور انتہائی درجہ کا خالص ہونے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مشہور و مقبول ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ کرک کے بیری شہد کی پیدوار کا تین چوتھائی حصہ مشرق وسطیٰ یعنی امارات، سعودی عرب وغیرہ میں اکسپورٹ ہو جاتا ہے۔

عربوں کے ہاں سدر یعنی بیری کے شہد کوتمام اقسام کے شہد میں  اصلی شہد مانا جاتا ہے۔ کیونکہ بیری کی افادیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس مبارک پودے کا زکر قران مجید فرقان حمید میں آیا ہے۔
ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بڑے شہروں میں پروسسڈ ، کمزور کولٹی ، اور زیادہ درجہ خرارت پر ابھالے ہوئے شہد کو کرک کے نام پر دھوکہ دہی سے فروخت کیا جاتا ہے۔ جس سے کسٹمر کی جیب سے بہت ہی زیادہ قیمت وصول کی جاتی ہے لیکن بدلے میں انہیں شہد کےنام پر شربت فروخت کیا جاتا ہے۔ جس کا نہ ذائقہ ہوتا ہے اور نہ ہی فائدہ ۔  اے کے الیکسر ایڈیبلز بیری درختوں کے مرکز یعنی ضلع کرک خیبر پختونخواہ میں واقع ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کمپنی ہے۔ہمارا عزم ہے کہ  شہد کی  صنعت میں اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے شہد  کے چھتے اور پاکستان بھر میں  ہمارے لاکھوں کسٹمرز کے دسترخان تک درمیان میں کوئی دوسرا واسطہ نہ ہو۔، اس کے درمیان میں کوئی اور ڈیلر یا دوکاندار نہ ہو ۔  ہم براہ راست بیری درختوں کے دیس کرک سے اپکو کرک کاسب سے اعلی کوالٹی یعنی اس  کوالٹی کا شہد جو عرب ممالک میں    اکسپورٹ ہوتا ہے ، خالص اور اپنی  اصل خالت میں پہنچاتے ہیں ۔جو نہ تو گرم کیا ہوا ہوتا ہے اور نہ ہی پروسسڈ ہو، تاکہ اپ اور اپکی فیملی ادا کی گئ قیمت میں قدرت کا نایا ب تخفہ جو شفا بھی ہے اور غذا بھی ، استعمال کریں۔ بازارمیں ملنے والے پروسسڈ شہد جو اصل میں ایک میٹھے شربت کے سوا کچھ نہیں ہوتے ، استعمال نہ کریں۔
نوٹ :ہم گلاس اور پلاسٹک  دونوں قسم کےجارز میں فراہم کرتے ہیں۔ کسٹمر کی چوائس ہے کہ  اس کو کس قسم کے جار میں شہد چاہئے۔
نوٹ :ڈیلوری بلکل فری ہے۔ دی گئی قیمتوں کے علاوہ کوئی  ایکسٹرا چارجز نہیں۔
بچت ٹپ:
اگر اپ ایک ساتھ تین چار مہینوں کا سٹاک اکٹھا لیں یعنی چار کلو یا اس سے اوپر کی خریداری ایک آرڈر میں ایڈوانس پیمنٹ پر کریں  گےتو اپ تین سو تا چارسو روپے  تک  بچا سکتے ہیں۔

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

      ہم کون ہیں؟

 ہم خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں واقع ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک فرم ہیں۔ ہمارے ایڈریس اور گوگل میپ لوکیشن کے بارے میں اپ کونٹیکٹ سیکشن میں جان سکتے ہیں۔ہم حلال فوڈز اتھارٹی خیبر پختونخواہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخواہ اور کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کے انسپکٹرز  کی نگرانی میں شہد کشید سے لیکر جارز میں بھروانے تک سارا کام انتہائی صاف و شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے۔  ہمیں پی سی ایس ائی  آر اور ملک کی دیگر نامور ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی سرٹیفیکشن خاصل ہیں۔ ہمارے سارے سٹاف  اور شہد کی جانچ پڑتال اگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب فارم پشاور  کے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ڈپٹی ڈائرکٹرز اور ڈائرکٹرز کے زیر سایہ ہوتیں ہیں ۔ 

      ہم اپکو اپنے بارے میں تفصیل کیوں دے رہے ہیں؟ 

یہ ساری تفصیل ہم اپ کو اس لئے بتا رہے ہیں کہ ہم نے ائسی بہت سے شہد بچنے والےدیکھے ہیں جن کے ایک واٹس اپ نمبر کے علاوہ کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔ نہ وہ حکومت  کے ساتھ رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی لوکیشن اور پتہ ہوتا  ہے لیکن جھوٹ اور جعل سازی سے لوگوں کو تیسرے درجے کا شہد اکسپورٹ کوالٹی کا بتا کرمنافع خوری کے ساتھ بہت  مہنگا بیچ رہے ہوتے  ہیں۔اور شہد بھی ابالا ہوا اور پرسسڈ فروخت کر رہی ہوتی ہیں۔ 

  ہم کیوں خاص ہیں؟ ہم سے ہی کیوں خریدیں؟ 

الف)ہم   بغیر کسی دوکاندار  یا ڈیلر درمیان میں ائےسیدھا اس علاقے یعنی کرک سے بیری کا شہد براہ راست پہنچاتے ہیں جہاں کا شہد نہ صرف پورے پاکستان میں بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی اپنا ایک نام اور پہچان رکھتا ہے۔ 

ب) ہمارے مشاہدے کے مطابق ہماری قیمتیں ان لائن مارکیٹ ، دوکانوں اور شاپنگ مالز سے کم ہیں۔ بشرطیکہ شہد اس کوالٹی کا مہیا کیا جائے جو ہم کر رہے ہیں۔ کیونکہ کچھ لوگ شہد کو سستا سمجھ کر خرید تو لیتے ہیں لیکن وہ انتہائی تیسرے درجے کا شہد ہوتا ہے، نہ ذائقہ ، نہ خوشبو۔ اور نہ ہی کوئی افادیت۔ ابال ابال کراس کو محظ میٹھا شربت بنایا ہوتا ہے۔ افادیت کچھ نہیں۔

ج)ہم اپکو پلاسٹک جار، گلاس جار، اور گفٹ پیک  بھی مہیا کرتے ہیں۔ اگر اپ نے کسی کو گفٹ کرنا ہو تو ہم نہایت نفاست سے پیک کیا گیا گفٹ پیک  میں بھی فراہم کرتے ہیں۔   

سدر یعنی  بیری شہد کیا ہے؟

پوری دنیا میں  شہد کی اقسام میں غذائیت اور بہترین ذائقے میں اگر کسی شہد کو امتیاز اور سبقت خاصل ہے تو وہ بیری کے شہد یعنی سدر شہد کو خاصل ہے۔ بیری کا شہد بیری درخت کے پھولوں سے خاصل ہوتا ہے ۔ بیری کے درخت پر پھول ستمبرکے آخر اور اکتوبر کے مہینے میں آتے ہیں۔ اور یہی سال کا وہ وقفہ ہوتا ہے جس میں پھر پورے سیزن کیلئے بیری کا شہد پیدا ہوتا ہے۔ یعنی اگر اکتوبر 2024 میں شہد ایا ہے، وہ اکتوبر  2025 تک نیا شہد شمار کیا جائے گا۔  بیری شہد کی قدروقیمت،  اہمیت اور غذائیت کا اندازہ  اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیری شہد دیگر اقسام کے شہد جئسے کہ شفتل، پھلائی وغیرہ سے تقریبا تین سے چار گنا مہنگا بکتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے مارکیٹ میں سب سے زیادہ اہمیت یمن اورکرک پاکستان  کے سدر شہد کو خاصل ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ کرک پاکستان میں پیدا ہونے والے بیری شہد کی اچھی کوالٹی اکسپورٹ ہو جاتی ہے۔

ہم جو شہد اپکو مہیا کرینگے وہ کس کوالٹی کا ہوگا؟

 اے کے الیگزر ایڈیبلز صرف اکسپورٹ کوالٹی شہد فروخت کرتا ہے۔ یعنی وہ شہد جس سے  کوئی دوسرا اعلیٰ درجے کا شہد کرک میں موجود نہ ہو۔

کیا ہم خریدا گیا شہد واپس لیتے ہیں اگر کسٹمر کو پسند نہ ائے تو؟

ظاہر ہے شہد ایک ایڈیبل یعنی کھانے والی چیز ہے۔ اس کو واپس نہیں لیا جا سکتا ہے۔ کسٹمر کو بتایا جاتا ہےکہ اپ نے اگر صرف کوالٹی چیک کرنی ہے تو اپ کم مقدار میں خریدیں۔ جب پسند ائےتو اس کے بعد زیادہ مقدار میں خریدیں ۔ اسی اخلاص اور بہترین شہد مناسب قیمت میں فراہم کرنے ہی کی وجہ سے پاکستان بھر میں ہمارے لاکھوں کسٹمرز محض واٹس اپ پر ہی ہم  سے خریداری کرتے ہیں ۔ اور کبھی انہیں اپنی خریدپر مایوسی نہیں ہوئی۔

بہت سے لوگ تو کھول  کر چیک کرنے کے بعد بھی واپس لیتے ہیں تو پھر ہم کیوں واپس نہیں لیتے؟

عقل کا تقاضا یہی ہے کہ اگر کسی کسٹمر نے کوئی جار کھول دی اور اس کو پسند نہ آئی اور اس نے واپس کردی، اب  یہ جو شہد بیچنے والے ہوتے ہیں وہ یہی کسی انجان ادمی کے ذریعے کھول کے واپس کیا گیا شہد کسی دوسرے کسٹمر کو فروخت کرتے ہیں۔ اس میں ہر قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ کروڑوں لوگ ہیں اور ہر قسم کےطبیعتیں موجود  ہیں۔ مضر بھی اور اچھے بھی۔ یعنی ان کا کسٹمر وہ شہد خرید رہاہوتا ہے جس میں نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اور وئسے بھی ایک انسان کی طبیعت ہوتی ہے کہ جس شہد کےوہ اتنے پیسے دیتا ہے وہ اس کو صاف ستھری اور سیل کی ہوئی  ملے۔ اور یہی خوراک کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ ہم اپنے کسٹمرز کو ہائیجینک طریقے سے سیل   کی ہوئی جار میں فریش شہد فراہم کرتے ہیں جو لیب ٹیسٹڈ  ہوتا ہے تاکہ ہمارا ہر کسٹمر اطمینان سے استعمال کرے۔

کسٹمر کو پسند نہ ائے تو کیا کرے؟

ہمارے اینڈ پر اگر غلطی سے کوئی دوسری قسم کا شہد پارسل ہو جائے تو ہم تصدیق کرنے کے بعد کسٹمر کو بلکل فری اسکا ارڈر کیا ہوا شہد پارسل کرینگے اور جو اس کو ملا ہے ، وہ بھی ہماری طرف سے گفٹ سمجھ کر استعمال کریں۔اس لئے کہ  ہم ریٹرن نہیں لیتے۔کسٹمر کو جو چیز بیچی جاتی ہے وہ حلال فوڈ اتھارٹی کے اصولوں کےمطابق بلکل سیل  اور فریش ہوتی ہے اور یہی ہماری کمپنی کی پالیسی بھی ہے۔

کیا ہم گلاس جار میں شہد فراہم کرتے ہیں؟

جی بلکل ہم گلاس جارز اور فوڈ گریڈ پلاسٹک جارز دونوں میں فراہم کرتے ہیں۔لیکن گلاس جارز کی قیمت زیادہ ہونے ، بھاری اور نازک ہونےاور  ڈیلوری میں خاص احتیاط طلب ہونے کی وجہ سے قیمت پلاسٹک جار سے زیادہ ہے، اگرچہ دونوں میں ایک ہی قسم اور کوالٹی کا شہد ہو۔ چوائس کسٹمر کی ہے کہ وہ کونسی سروس چاہتا ہے۔

صحت کے لیے فائدے

مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے: سدر شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز جسم کی مدافعتی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ ایک چمچ شہد روزانہ کھانے سے آپ کو فلو اور دیگر معمولی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

 ہاضمہ بہتر بناتا ہے 

  : شہد کی میٹھاس نہ صرف زبان کو  خوش کرتی ہے بلکہ ہاضمہ کو بھی درست کرتی ہے۔ یہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے اور کھانے کو آسانی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ذہنی صحت میں بہتری: سدر شہد میں موجود قدرتی شکر دماغ کے لیے فوری توانائی فراہم کرتا ہے، جس سے ذہنی تھکاوٹ کم ہوتی ہے اور یادداشت بہتر ہوتی ہے۔

جلد کے لیے مفید: اس کے استعمال سے جلد کی نمی برقرار رہتی ہے اور جلد صاف ستھری نظر آتی ہے۔ سدر شہد کا ماسک جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

روزمرہ استعمالناشتے میں شامل کریں: ایک صحت بخش ناشتہ کے لیے سدر شہد کو دلیہ یا ٹوسٹ پر لگا کر کھائیں۔ یہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ توانائی بھی دیتا ہے

چائے یا دودھ میں ملا کر پیں: شام کی چائے ہو یا صبح کا دودھ، سدر شہد کا ایک چمچ اس میں ملا کر پینے سے نہ صرف ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ یہ صحت بھی بہتر بناتا ہے۔

سلاد ڈریسنگ کے طور پر استعمال کریں: سلاد کو مزیدار بنانے کے لیے سدر شہد کو ایک ڈریسنگ کے طور پر استعمال کریں۔ یہ نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔

جلد کے لیے ماسک کے طور پر استعمال کریں: چہرے کی جلد کے لیے سدر شہد اور دہی کا ماسک بہت موثر ہوتا ہے۔ یہ جلد کو نرم اور صاف کرتا ہے۔

خلاصہ سدر شہد کے فائدے اور استعمالات کی فہرست لمبی ہے۔ یہ نہ صرف صحت کے لیے مفید ہے بلکہ روزمرہ کے استعمال میں بھی آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ سدر شہد کی مٹھاس اور خوشبو آپ کے دن کو بہتر بنا سکتی ہے اور آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ اس لیے، اس کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ایک عمدہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Signature Karak Sidr (Beri) Honey”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping