₨ 2,000 – ₨ 18,600Price range: ₨ 2,000 through ₨ 18,600
Description
کیا اپ کو پتہ ہے کہ کرک پاکستان کا ائسا حطہ ہے جو سب سے بہترین سدر یعنی بیر ی شہد پیدا کرتا ہے؟
شہد سے مناسبت رکھنے والے لوگوں کو خوب معلوم ہے کرک پاکستان کا ائسا خطہ ہے جو بیری یعنی سدر شہد کے حوالے سے اپنی مثال اپ ہے۔ اگرچہ بیری کا شہد پاکستان کے کچھ اور علاقوں میں بھی پیدا ہوتا ہے لیکن کرک کا بیری شہد اپنی مٹھاس، کم نمی اور انتہائی درجہ کا خالص ہونے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مشہور و مقبول ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ کرک کے بیری شہد کی پیدوار کا تین چوتھائی حصہ مشرق وسطیٰ یعنی امارات، سعودی عرب وغیرہ میں اکسپورٹ ہو جاتا ہے۔اگرچہ امارات اور سعودی عریبیہ وغیرہ میں شہد ادھر سے ہی جاتا ہے لیکن وہاں کی دوکانوں کے مقابلے سعودی عرب میں مقیم بہت سے ہمارے پاکستانی ہم ہی سے خرید کر اپنی نگرانی میں استعمال کیلئے لے جاتے ہیں۔ کیوں؟ اس کا جواب ہم نیچے دے چکے ہیں۔
کیا اپ اس بات سے متفق ہیں کہ زمانہ قدیم میں شہد سے مراد صرف بیری کا شہد ہی ہوتا تھا؟
عربوں کے ہاں سدر یعنی بیری کے شہد کوتمام اقسام کے شہد میں اصلی شہد مانا جاتا ہے۔ کیونکہ بیری کی افادیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس مبارک پودے کا زکر قران مجید فرقان حمید میں آیا ہے۔ زمانہ قدیم میں جب لوگ شہد کی بات کرتے تھے تو اس سے مراد بیری کا شہد ہی ہوتا تھا۔
کیا اپ اب تک شہد کے معاملے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں؟
ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے پیدوار کی جگہ سے بڑ ے بڑے ڈیلرز زیادہ مقدار میں شہد خرید لیتے ہیں۔پھر یہ ڈیلرز درمیانے درجے کے ڈیلرز کو یہ شہد بیچ دیتے ہیں۔اس کے بعد یہ شہد مختلف دوکانداروں کے ہاں پہنچتا ہے۔ اور سب سے آخر میں یہ استعمال کرنے والے یعنی اپ تک پہنچتا ہے۔چونکہ یہ کئی واسطوں سے اپ تک پہنچتا ہے، کئی منافع کمانے والے درمیان میں ہوتے ہیں تو اس کڑی میں کوئی نہ کوئی تو اپنے منافع کیلئے اس کے ساتھ ملاؤٹ کرتا ہے، یا پروسس کرتا ہے، یا ابالتا ہے جس سے یہ شہد جواپ اتنا مہنگا خریدتے ہیں ، شہد نہیں رہتا بلکہ یہ ایک شربت بن جاتا ہے۔ ہم اپ کو کرک سے براہ راست کرک کے پہاڑوں کا سب سے اعلیٰ معیار کا شہد اپکے گھر میں پہنچاتے ہیں بغیر کسی واسطے کے تاکہ اپ کو ملے وہ شہد جس کی پہلی بوند جب اپ چکھے تو اپکو لگے کہ کہیں تیس سال پہلے یہ ذائقہ کھانے کو ملتا تھا لیکن اب اس مادی اور انڈسٹریل دور میں یہ ذائقہ بہت کمیاب ہے۔ اور وجہ ہے کہ پہلی بار لوگ ہم سے بہت احتیاط سے خریداری کرتے ہیں۔ لیکں اس کے بعد وہ بس زندگی بھر ہمارے دوست بن جاتے ہیں۔ ازمائش شرط ہے۔
کیا اپ کو بازاروں میں بکھنے والے شہد پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے،اعتماد تو ہمیں بھی نہیں ان پر۔
بڑے شہروں میں پروسسڈ ، کمزور کولٹی ، اور زیادہ درجہ خرارت پر ابھالے ہوئے شہد کو کرک کے نام پر دھوکہ دہی سے فروخت کیا جاتا ہے۔ جس سے کسٹمر کی جیب سے بہت ہی زیادہ قیمت وصول کی جاتی ہے لیکن بدلے میں انہیں شہد کےنام پر شربت فروخت کیا جاتا ہے۔ جس کا نہ ذائقہ ہوتا ہے اور نہ ہی فائدہ ۔ اے کے الیکسر ایڈیبلز بیری درختوں کے مرکز یعنی ضلع کرک خیبر پختونخواہ میں واقع ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کمپنی ہے۔ہمارا عزم ہے کہ شہد کی صنعت میں اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے شہد کے چھتے اور پاکستان بھر میں ہمارے لاکھوں کسٹمرز کے دسترخان تک درمیان میں کوئی دوسرا واسطہ نہ ہو۔، اس کے درمیان میں کوئی اور ڈیلر یا دوکاندار نہ ہو ۔ ہم براہ راست بیری درختوں کے دیس کرک سے اپکو کرک کاسب سے اعلی کوالٹی یعنی اس کوالٹی کا شہد جو عرب ممالک میں اکسپورٹ ہوتا ہے ، خالص اور اپنی اصل خالت میں پہنچاتے ہیں ۔جو نہ تو گرم کیا ہوا ہوتا ہے اور نہ ہی پروسسڈ ہو، تاکہ اپ اور اپکی فیملی ادا کی گئ قیمت میں قدرت کا نایا ب تخفہ جو شفا بھی ہے اور غذا بھی ، استعمال کریں۔ بازارمیں ملنے والے پروسسڈ شہد جو اصل میں ایک میٹھے شربت کے سوا کچھ نہیں ہوتے ، استعمال نہ کریں۔
کیا اپ بھی چاہتے ہیں کہ اپ کا شہد خوبصورت شیشے کے گلاس میں ہو تاکہ ذائقے میں فرق نہ ائے؟
ہم گلاس اور پلاسٹک دونوں قسم کےجارز میں فراہم کرتے ہیں۔ کسٹمر کی چوائس ہے کہ اس کو کس قسم کے جار میں شہد چاہئے۔گلاس جار کے بھاری ہونے، نازک ہونے،اوراحتیاط طلب ہونے کی وجہ سے قیمت تھوڑی سی زیادہ ہے۔
کیا اپ بھی آضافی ٹیکسز اور ڈیلوری چارجز سے پریشان ہیں جس سے قیمت زیادہ ہو جاتی ہے؟
ہم ڈیلوری بلکل فری دیتےہیں۔ دی گئی قیمتوں کے علاوہ کوئی ایکسٹرا چارجز نہیں۔اگر اپ ایڈوانس ان لائن پیمنٹ کرینگے تو اپ کو دوسو روپے کی مزید رعایت دی جائے گی۔ہیں نہ کمال کی بات۔تو اب دیر کس بات کی۔
کیا اپ کو پتہ ہے کہ اپ اپنے پیسے کس طرح بچا سکتے ہیں؟
اگر اپ ایک ساتھ تین چار مہینوں کا سٹاک اکٹھا لیں یعنی چار کلو یا اس سے اوپر کی خریداری ایک آرڈر میں ایڈوانس پیمنٹ پر کریں گےتو اپ تین سو تا چارسو روپے تک بچا سکتے ہیں۔کیونکہ ایک کلو کی ڈیلوری زیادہ ہوتی ہے، لیکن جتنا پارسل بڑا ہوتا ہے تو ڈیلوری کم ہوتی ہے۔اور جتنا بھی کمی ہوتی ہے تو وہ ہم کسٹمر کو ریلیف دیتے ہیں۔ یعنی اگر اپ ایک کلو پلاسٹک جار میں منگوائیں گے تو اپ کو 3600 روپے کا پڑے گا، لیکن اگر اپ چھ کلو ایک ساتھ منگوائیں گے تو اپ کو یہی شہد 3100 روپے فی کلو پڑے گا۔ یعنی اپ 500 روپے فی کلو بچائیں گے اور کل ملا کے 3000 روپے بچائیں گے جو یقینا ایک اچھا سودا ہے۔
ایک کلو پلاسٹک جار میں: 3600 روپے بمعہ فری ڈیلوری۔
دو کلو پلاسٹک جار میں:6800روپے یعنی فی کلو 3400روپے کا پڑا بمعہ فری ڈیلوری۔
تین کلو پلاسٹک جار میں دس ہزار روپے یعنی فی کلو اپکو3333 روپے کا پڑا بمعہ فری ڈیلوری۔
چار کلو پلاسٹک چارمیں 13200 یعنی فی کلو اپکو3300 روپے کا پڑا بمعہ فری ڈیلوری۔
چھ کلو پلاسٹک جارمیں 18600 یعنی فی کلو اپکو 3100 روپے کا پڑا بمعہ فری ڈیلوری۔
اور دس کلو پلاسٹک جار میں 30000 یعنی فی کلو اپکو ڈیلوری سمیت 3000 روپے کا پڑے گابلکل فری ڈیلوری کے ساتھ۔
اسی طرح گلاس جار میں بھی گنجائش ہے۔جس کے لیے اپ ہمارے ساتھ واٹس اپ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایک کلو کر ک سدر شہد گلاس جار میں4000روپےبمعہ فری ڈیلوری۔
دو کلو کرک سدر شہد گلاس جار میں 7600 یعنی فی کلو 3800 کا پڑابمعہ فری ڈیلوری۔
تین کلو کرک سدر شہد گلاس جار11100یعنی فی کلو 3700 روپے کا پڑا بمعہ فری ڈیلوری۔
چار کلو کرک سدر شہد گلاس جار 14800 یعنی فی کلو 3600 روپے کا پڑا بمعہ فری ڈیلوری۔
چھ کلو کرک سدر شہد گلاس جار21000 یعنی فی کلو3500 روپےکا پڑابمعہ فری ڈیلوری۔
دس کلو کرک سدر شہد 32000 یعنی فی کلو 3200 روپے کا پڑا بمعہ فری ڈیلوری۔
اپ کو کرک کا بہترین شہد ہم سے براہ راست کیوں منگوانا چاہئے؟
ہم خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں واقع ایک رجسٹرڈ ٹریڈ مارک فرم ہیں۔ ہمارے ایڈریس اور گوگل میپ لوکیشن کے بارے میں اپ کونٹیکٹ سیکشن میں جان سکتے ہیں۔ہم حلال فوڈز اتھارٹی خیبر پختونخواہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ حلال فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخواہ اور کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کے انسپکٹرز کی نگرانی میں شہد کشید سے لیکر جارز میں بھروانے تک سارا کام انتہائی صاف و شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے۔ ہمیں پی سی ایس ائی آر اور ملک کی دیگر نامور ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی سرٹیفیکشن خاصل ہیں۔ ہمارے سارے سٹاف اور شہد کی جانچ پڑتال اگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب فارم پشاور کے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز ڈپٹی ڈائرکٹرز اور ڈائرکٹرز کے زیر سایہ ہوتیں ہیں ۔
ہم اپکو اپنے بارے میں تفصیل کیوں دے رہے ہیں؟
یہ ساری تفصیل ہم اپ کو اس لئے بتا رہے ہیں کہ ہم نے ائسی بہت سے شہد بچنے والےدیکھے ہیں جن کے ایک واٹس اپ نمبر کے علاوہ کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔ نہ وہ حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی لوکیشن اور پتہ ہوتا ہے لیکن جھوٹ اور جعل سازی سے لوگوں کو تیسرے درجے کا شہد اکسپورٹ کوالٹی کا بتا کرمنافع خوری کے ساتھ بہت مہنگا بیچ رہے ہوتے ہیں۔اور شہد بھی ابالا ہوا اور پرسسڈ فروخت کر رہی ہوتی ہیں۔
ہم کیوں خاص ہیں؟ ہم سے ہی کیوں خریدیں؟
الف)ہم بغیر کسی دوکاندار یا ڈیلر درمیان میں ائےسیدھا اس علاقے یعنی کرک سے بیری کا شہد براہ راست پہنچاتے ہیں جہاں کا شہد نہ صرف پورے پاکستان میں بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی اپنا ایک نام اور پہچان رکھتا ہے۔
ب) ہمارے مشاہدے کے مطابق ہماری قیمتیں ان لائن مارکیٹ ، دوکانوں اور شاپنگ مالز سے کم ہیں۔ بشرطیکہ شہد اس کوالٹی کا مہیا کیا جائے جو ہم کر رہے ہیں۔ کیونکہ کچھ لوگ شہد کو سستا سمجھ کر خرید تو لیتے ہیں لیکن وہ انتہائی تیسرے درجے کا شہد ہوتا ہے، نہ ذائقہ ، نہ خوشبو۔ اور نہ ہی کوئی افادیت۔ ابال ابال کراس کو محظ میٹھا شربت بنایا ہوتا ہے۔ افادیت کچھ نہیں۔
ج)ہم اپکو پلاسٹک جار، گلاس جار، اور گفٹ پیک بھی مہیا کرتے ہیں۔ اگر اپ نے کسی کو گفٹ کرنا ہو تو ہم نہایت نفاست سے پیک کیا گیا گفٹ پیک میں بھی فراہم کرتے ہیں۔
سدر یعنی بیری شہد کیا ہے؟
پوری دنیا میں شہد کی اقسام میں غذائیت اور بہترین ذائقے میں اگر کسی شہد کو امتیاز اور سبقت خاصل ہے تو وہ بیری کے شہد یعنی سدر شہد کو خاصل ہے۔ بیری کا شہد بیری درخت کے پھولوں سے خاصل ہوتا ہے ۔ بیری کے درخت پر پھول ستمبرکے آخر اور اکتوبر کے مہینے میں آتے ہیں۔ اور یہی سال کا وہ وقفہ ہوتا ہے جس میں پھر پورے سیزن کیلئے بیری کا شہد پیدا ہوتا ہے۔ یعنی اگر اکتوبر 2024 میں شہد ایا ہے، وہ اکتوبر 2025تک نیا شہد شمار کیا جائے گا۔ بیری شہد کی قدروقیمت، اہمیت اور غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بیری شہد دیگر اقسام کے شہد جئسے کہ شفتل، پھلائی وغیرہ سے تقریبا تین سے چار گنا مہنگا بکتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے مارکیٹ میں سب سے زیادہ اہمیت یمن اورکرک پاکستان کے سدر شہد کو خاصل ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ کرک پاکستان میں پیدا ہونے والے بیری شہد کی اچھی کوالٹی اکسپورٹ ہو جاتی ہے۔
ہم جو شہد اپکو مہیا کرینگے وہ کس کوالٹی کا ہوگا؟
اے کے الیگزر ایڈیبلز صرف اکسپورٹ کوالٹی شہد فروخت کرتا ہے۔ یعنی وہ شہد جس سے کوئی دوسرا اعلیٰ درجے کا شہد کرک میں موجود نہ ہو۔
کیا ہم خریدا گیا شہد واپس لیتے ہیں اگر کسٹمر کو پسند نہ ائے تو؟
ظاہر ہے شہد ایک ایڈیبل یعنی کھانے والی چیز ہے۔ اس کو واپس نہیں لیا جا سکتا ہے۔ کسٹمر کو بتایا جاتا ہےکہ اپ نے اگر صرف کوالٹی چیک کرنی ہے تو اپ کم مقدار میں خریدیں۔ جب پسند ائےتو اس کے بعد زیادہ مقدار میں خریدیں ۔ اسی اخلاص اور بہترین شہد مناسب قیمت میں فراہم کرنے ہی کی وجہ سے پاکستان بھر میں ہمارے لاکھوں کسٹمرز محض واٹس اپ پر ہی ہم سے خریداری کرتے ہیں ۔ اور کبھی انہیں اپنی خریدپر مایوسی نہیں ہوئی۔
بہت سے لوگ تو کھول کر چیک کرنے کے بعد بھی واپس لیتے ہیں تو پھر ہم کیوں واپس نہیں لیتے؟
عقل کا تقاضا یہی ہے کہ اگر کسی کسٹمر نے کوئی جار کھول دی اور اس کو پسند نہ آئی اور اس نے واپس کردی، اب یہ جو شہد بیچنے والے ہوتے ہیں وہ یہی کسی انجان ادمی کے ذریعے کھول کے واپس کیا گیا شہد کسی دوسرے کسٹمر کو فروخت کرتے ہیں۔ اس میں ہر قسم کے نقصان کا اندیشہ ہے۔ کروڑوں لوگ ہیں اور ہر قسم کےطبیعتیں موجود ہیں۔ مضر بھی اور اچھے بھی۔ یعنی ان کا کسٹمر وہ شہد خرید رہاہوتا ہے جس میں نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اور وئسے بھی ایک انسان کی طبیعت ہوتی ہے کہ جس شہد کےوہ اتنے پیسے دیتا ہے وہ اس کو صاف ستھری اور سیل کی ہوئی ملے۔ اور یہی خوراک کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ ہم اپنے کسٹمرز کو ہائیجینک طریقے سیل کی ہوئی جار میں فریش شہد فراہم کرتے ہیں جو لیب ٹیسٹڈ ہوتا ہے تاکہ ہمارا ہر کسٹمر اطمینان سے استعمال کرے۔
کسٹمر کو پسند نہ ائے تو کیا کرے؟
ہمارے اینڈ پر اگر غلطی سے کوئی دوسری قسم کا شہد پارسل ہو جائے تو ہم تصدیق کرنے کے بعد کسٹمر کو بلکل فری اسکا ارڈر کیا ہوا شہد پارسل کرینگے اور جو اس کو ملا ہے ، وہ بھی ہماری طرف سے گفٹ سمجھ کر استعمال کریں۔اس لئے کہ ہم ریٹرن نہیں لیتے۔کسٹمر کو جو چیز بیچی جاتی ہے وہ حلال فوڈ اتھارٹی کے اصولوں کےمطابق بلکل سیل اور فریش ہوتی ہے اور یہی ہماری کمپنی کی پالیسی بھی ہے۔
کیا ہم گلاس جار میں شہد فراہم کرتے ہیں؟
جی بلکل ہم گلاس جارز اور فوڈ گریڈ پلاسٹک جارز دونوں میں فراہم کرتے ہیں۔لیکن گلاس جارز کی قیمت زیادہ ہونے ، بھاری اور نازک ہونےاور ڈیلوری میں خاص احتیاط طلب ہونے کی وجہ سے قیمت پلاسٹک جار سے زیادہ ہے، اگرچہ دونوں میں ایک ہی قسم اور کوالٹی کا شہد ہو۔ چوائس کسٹمر کی ہے کہ وہ کونسی سروس چاہتا ہے۔
کرک بیری شہد کے کیا فائدے ہیں؟
مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے سدر شہد میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز جسم کی مدافعتی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ ایک چمچ شہد روزانہ کھانے سے آپ کو فلو اور دیگر معمولی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
ہاضمہ بہتر بناتا ہے شہد کی میٹھاس نہ صرف زبان کو خوش کرتی ہے بلکہ ہاضمہ کو بھی درست کرتی ہے۔ یہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے اور کھانے کو آسانی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ذہنی صحت میں بہتری: سدر شہد میں موجود قدرتی شکر دماغ کے لیے فوری توانائی فراہم کرتا ہے، جس سے ذہنی تھکاوٹ کم ہوتی ہے اور یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
جلد کے لیے مفید: اس کے استعمال سے جلد کی نمی برقرار رہتی ہے اور جلد صاف ستھری نظر آتی ہے۔ سدر شہد کا ماسک جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔
روزمرہ استعمالناشتے میں شامل کریں: ایک صحت بخش ناشتہ کے لیے سدر شہد کو دلیہ یا ٹوسٹ پر لگا کر کھائیں۔ یہ نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ توانائی بھی دیتا ہے
چائے یا دودھ میں ملا کر پیں: شام کی چائے ہو یا صبح کا دودھ، سدر شہد کا ایک چمچ اس میں ملا کر پینے سے نہ صرف ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ یہ صحت بھی بہتر بناتا ہے۔
سلاد ڈریسنگ کے طور پر استعمال کریں: سلاد کو مزیدار بنانے کے لیے سدر شہد کو ایک ڈریسنگ کے طور پر استعمال کریں۔ یہ نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
جلد کے لیے ماسک کے طور پر استعمال کریں: چہرے کی جلد کے لیے سدر شہد اور دہی کا ماسک بہت موثر ہوتا ہے۔ یہ جلد کو نرم اور صاف کرتا ہے۔
خلاصہ سدر شہد کے فائدے اور استعمالات کی فہرست لمبی ہے۔ یہ نہ صرف صحت کے لیے مفید ہے بلکہ روزمرہ کے استعمال میں بھی آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے۔ سدر شہد کی مٹھاس اور خوشبو آپ کے دن کو بہتر بنا سکتی ہے اور آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ اس لیے، اس کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ایک عمدہ فیصلہ ہو سکتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.