ہم سے ہی خالص شہد کیوں خریدیں اور ہم ہی کیوں خاص ہیں؟
یہ ایک ایسا سوال ہے جو تقریباً ہر خریدار کے ذہن میں آتا ہے۔ آخر کیوں آپ ہم پر بھروسہ کریں، جبکہ ہر گلی میں، ہر دکان پر شہد فروخت ہو رہا ہے، اور ہر کوئی اپنے سوا باقی سب کو غلط ثابت کرنے میں مصروف ہے؟ اسی طرح انٹرنیٹ پر بھی بے شمار لوگ ہیں جو مختلف دعوے کرتے ہیں۔ تو پھرآپ ہمیں ہی کیوں منتخب کریں؟
اس کا جواب سادہ مگر سچائی پر مبنی ہے۔
پہلی بات؛
خالص چیز ہمیشہ کم واسطوں سے پہنچتی ہے۔
جتنے زیادہ ہاتھوں سے کوئی چیز گزرتی ہے، اتنا ہی اس پر شک بڑھ جاتا ہے۔ بازار یا سوشل میڈیا سے خریدا گیا شہد عام طور پر کئی ڈیلرز کے ہاتھوں سے گزرتا ہے ڈیلر سے دکاندار، دکاندار سے فروخت کنندہ، اور پھر آخر میں خریدار۔ اس طویل زنجیر میں خلوص اور خالصتگی کا یقین کہاں باقی رہتا ہے؟
اسی لیے ہم نے یہ درمیانی واسطے ختم کر دیے ہیں۔ ہم شہد براہِ راست کرک کے پہاڑی علاقوں سے حاصل کرتے ہیں، جہاں کے بیری کے درخت اپنی خوشبو، ذائقے اور معیار کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ عرب ممالک میں بھی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔
دوسری بات؛
ہمارے گاہک ہماری پہچان ہیں۔
الحمدللہ، پاکستان بھر میں ہزاروں مطمئن صارفین سالوں سے ہمارا شہد استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے اطمینان، اعتماد اور مثبت فیڈبیک ہی ہماری کامیابی کا ثبوت ہیں۔ اگر ہم معیار پر سمجھوتہ کرتے، تو لوگ اتنے عرصے تک ہم سے وابستہ نہ رہتے۔
تیسری بات؛
ہم شہد کو گرم یا پراسیس نہیں کرتے۔
زیادہ تر لوگ شہد کو خوبصورتی کے لیے گرم کرتے ہیں تاکہ وہ کبھی جمے نہیں، لیکن اس عمل سے شہد کی غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔ ایسا شہد محض ایک میٹھا شربت بن کر رہ جاتا ہے جس میں نہ شفا ہے، نہ فائدہ۔
AK ELIXIR EDIBLES

Nice
Price
All prices are mentioned on our website.